0
Tuesday 26 Jan 2021 10:38

بزرگ سیاستدان سوچیں کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟، حافظ حسین احمد

بزرگ سیاستدان سوچیں کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قابلیت پر سوال اٹھا دیا۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟، سینیئر ان کے پیچھے ہیں؟، مولانا فضل الرحمان نے سینیئرز کے ہوتے ہوئے اپنے بیٹے کو پارلیمانی لیڈر بنایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں فیصلے بلاول کررہے ہیں، مولانا برائے نام سربراہ ہیں۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا مطلب پی ڈی ایم کے مؤقف کی نفی ہے، نون لیگ جے یو آئی کو استعمال کر رہی ہے، اس پر لب کشائی کی تو انھیں جماعت سے نکال دیا گیا تاکہ کارکنوں کو گمراہ کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے اجلاس میں کہا تھا وہ مال لگائیں گے اور ہم جان لگائیں گے، ہم اپنے کارکنوں کی جانیں ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں جبکہ اس اتحاد کے سربراہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 912422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش