QR CodeQR Code

سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، راجہ پرویز اشرف

26 Jan 2021 11:14

پی پی کے رہنما کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں مکمل ہم آہنگی ہے، مریم نواز کو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر منا لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر منا لیں گے۔ راجہ پرویز اشرف  نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مارشل لاء، جماعتیں توڑ کر اور وزیراعظم امپورٹ کر کے دیکھ لیا لیکن ناکام ہوئے، ہم سب کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے، سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 912428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912428/سیاست-میں-اداروں-کی-مداخلت-نہیں-ہونی-چاہیے-راجہ-پرویز-اشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org