0
Tuesday 26 Jan 2021 13:52

ویکسین لگوانے والے سینکڑوں اسرائیلی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، سابق صیہونی وزیر کا انکشاف

ویکسین لگوانے والے سینکڑوں اسرائیلی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، سابق صیہونی وزیر کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیر ایوگڈور لیبرمین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل میں کرورنا ویکسین کی دوسری خوراک دینے کے باوجود سینکڑوں افراد کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، لیکن حکومت عوام سے حقائق چھپا رہی ہے۔ ایک اسرائیلی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے لیبر مین کا کہنا تھا کہ سینکڑوں افراد جن میں زیادہ تر بالغ ہیں، کو ویکسین کی دوسری خوراک دینے کے باوجود دوبارہ انفیکشن ہوئی ہے، یہ تعداد ایک یا دس نہیں سینکڑوں میں ہے۔ اس سے متعلق اصل حقائق اور معلومات کو حکومت عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ وسیع پیمانے پر ویکسنیشن کے باوجود اسرائیل میں کرونا کی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ایک ہفتے قبل ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے افراد میں سے سینکڑوں دوبارہ کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں چھ لاکھ سے زائد کرونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 912459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش