QR CodeQR Code

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہنزہ روانہ

26 Jan 2021 14:17

ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورے پر اتوار کے روز گلگت پہنچے تھے جہاں انہوں نے نلتر میں جاری سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہنزہ روانہ ہو گئے۔ ڈاکٹر عارف علوی چار روزہ دورے پر اتوار کے روز گلگت پہنچے تھے جہاں انہوں نے نلتر میں جاری سرمائی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ پیر کے روز گلگت میں مختلف حکام اور وفود سے ملاقاتیں کیں۔ گلگت بلتستان میں سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے سکردو سے گلگت پیدل سفر کرنے والی ٹیم بلتستان نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ بلتستان معاشی اور سیاحتی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے، یہاں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منگل کے روز صدر ہنزہ روانہ ہو گئے جہاں وہ کئی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 912467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912467/صدر-مملکت-ڈاکٹر-عارف-علوی-ہنزہ-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org