0
Tuesday 26 Jan 2021 15:36

ریحان ؔاعظمی کے انتقال سے حلقہ عزا ماتم کناں ہے، عظمت علی

ریحان ؔاعظمی کے انتقال سے حلقہ عزا ماتم کناں ہے، عظمت علی
اسلام ٹائمز۔ برصغیر کے شہنشاہ رثا اور عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی ہم سے رخصت ہوگئے۔ ریحانؔ اعظمی اردو زبان کے ماہر شاعر تھے۔ جدید اردو ادب کی بزم آپ کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔ مرحوم ابتداء شاعری میں نغمات نویسی اور غزل گوئی کا شوق فرماتے تھے۔ ان کی غزلیات کے دو مجموعے "خواب سے تعبیر تک" اور "قلم تور ڈیا" منظر عام پر آچکے ہیں۔ ریحان اعظمیؔ نے چار ہزار سے زائد نغمات بھی سپرد قرطاس کئے۔ مرحوم ایک طویل عرصہ تک نغمہ نگاری سے وابستہ رہے، لیکن حالات نے ان کے مزاج میں ایسا انقلاب پیدا کیا کہ وہ دنیاوی شہرت چھوڑ کر رونق عزاء بن گئے۔

عصر حاضر کے رثائی ادب میں انہیں رتبہ اول کا شاعر مانا جاتا تھا۔ انہوں نے خدمت عزاء میں 25 سے زائد نقوش کتاب بطور یادگار چھوڑے ہیں۔ کچھ دنوں سے ڈاکٹر ریحانؔ اعظمی کی طبیعت ناساز تھی اور وہ بستر علالت پر تھے۔ مسلسل امراض سے لڑتے ہوئے آخر کار رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے اور دنیا اردو ادب کو سوگوار چھوڑ گئے۔ پروردگار عالم سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کے پس ماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے!
خبر کا کوڈ : 912489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش