0
Tuesday 26 Jan 2021 16:40

پانی کی شدید قلت کا شکار کراچی والوں کیلئے بری خبر

پانی کی شدید قلت کا شکار کراچی والوں کیلئے بری خبر
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کو فراہمی آب کے بڑے منصوبے کے فور سے اگلے تین سال میں بھی پانی ملنا ناممکن ہوگیا، کے فور پراجیکٹ پر نومبر 2021ء تک کام شروع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کا پہلا مرحلہ سال 2023ء تک لٹک گیا، وزارت پانی و بجلی نے منصوبے کی ٹائم لائن وزارت منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کو ارسال کر دی۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ ایکنک کی منظوری کے بعد ہی شروع کیا جا سکے گا، ایکنک کی منظوری کے تین ماہ بعد رواں سال اپریل تک کنسلٹنٹ اپائنٹ کئے جاسکیں گے، کنسلٹنٹ جولائی 2021ء تک منصوبے کی ڈیزائن، پی سی ون اور بڈنگ ڈاکومنٹ جمع کرائے گا۔ کے فور پراجیکٹ پر نومبر 2021ء تک کام شروع ہونے کا امکان ہے، واپڈا کو جولائی 2023ء تک 20 ماہ میں منصوبے کا سول ورک مکمل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ فراہمی آب کے بڑے منصوبے میں پہلے ہی تقریبا اٹھارہ برس کی تاخیر ہو چکی ہے اور منصوبے کا سول ورک بھی اگست 2018ء سے تعطل کا شکار ہے، پہلے مرحلے کی تکمیل سے کراچی کو یومیہ اضافی 260 ملین گیلن پانی مل سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 912496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش