0
Tuesday 26 Jan 2021 18:27

آج کے بھارت میں سیکولرازم ختم ہوتا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، شاہ محمود قریشی 

آج کے بھارت میں سیکولرازم ختم ہوتا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان، بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں، آج کے بھارت میں سیکولرازم ختم ہوتا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ منگل کو یوم سیاہ کے حوالے سے اہم بیان وزیرخارجہ نے کہا کہ آج بھارت کا یوم جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، آج دنیا بھر میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین کے تحت کشمیریوں کو دیا گیا تشخص چھین لیا گیا ہے، کشمیری سراپا احتجاج ہیں کہ ان کے بنیادی آئینی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیمیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارت میں ریپبلک ڈے کی پریڈ میں ٹینک نہیں ٹریکٹر نظر آرہے ہیں۔ آج ہندوستان کے کسان دلی کی طرف مارچ کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سرکار کی منفی پالیسیوں کے باعث بھارت کی معیشت کی صورتحال بگڑ چکی ہے، بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمان، بنگالی، دلت کوئی محفوظ نہیں، بھارت میں جمہوریت کی بجائے کالے قوانین کا نفاذ ہو رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے بھارت میں سیکولرازم ڈوبتا ہوا اور ہندوتوا سوچ ابھرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، بھارت کے رویے سے اس کے سارے پڑوسی نالاں ہیں۔ نیپال، چین، بنگلہ دیش سب کیساتھ بھارت کا رویہ بدلا ہوا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت اسی رویے کے باعث تیزی سے اپنے پڑوسی ممالک سے دور ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش