0
Tuesday 26 Jan 2021 18:35

بھارتی یوم جمہوریہ، ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم سیاہ منایا، بھارتی پرچم نذرِ آتش

بھارتی یوم جمہوریہ، ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم سیاہ منایا، بھارتی پرچم نذرِ آتش
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے 26 جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم اور مسلسل جابرانہ کرفیو کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جن میں اظہار مذمت و نفرت کے طور پر بھارتی پرچم و عالمی دہشتگرد نریندر مودی کے پُتلے بھی نذرِ آتش کئے گئے۔ لاہور میں اخبار مارکیٹ کے باہر سرکلر روڈ پر ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف یوم سیاہ کے طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی پرچم بھی نذرِ آتش کیا۔

مظاہرین سے پیر سلمان منیر، علامہ محمد ممتاز اعوان، محمد ریاض چودھری، مولانا محمد حنیف حقانی، محمد فیصل اعوان، شکیل بھٹی، سید ان شاءاللہ کاشمیری، پیر عامر شاہ زنجانی، علامہ سلیم عباس جعفری، سردار رحمت اللہ لاشاری، ایم اقبال مغل، حافظ افتخار فخر، محمد یعقوب شاہ، محمد سہیل، چودھری یعقوب اور ثقلین چودھری نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر قابض دہشتگرد بھارت کس منہ سے یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کی آزادی صلب کرنیوالے ہزاروں کشمیریوں کے قاتل بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ بھارت کوئی جمہوری ملک نہیں بلکہ وہ ایک ہندو متعصب ریاست بن چکا ہے اور اس طرح سیکولر ہونے کے دعویدار بھارت کا مکروہ چہرہ بھی پوری دنیا پر عیاں ہو چکا ہے، عالمی دہشتگرد نریندر مودی کے انسانیت کُش اقدامات خود بھارت کی تباہی کا موجب بنیں گے۔
خبر کا کوڈ : 912518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش