QR CodeQR Code

علامہ احمد اقبال رضوی کا دورہ ڈیرہ غازیخان، انعام حیدر کاظمی کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس 

26 Jan 2021 18:47

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر دور میں مظلومین کی حمایت کی ہے، سانحہ مچھ کے بعد ایک بار پھر قوم متحد ہوئی ہے، جسکی واضح دلیل دشمن کی صفوں میں پیدا ہونیوالی کھلبلی ہے، دشمن ہمارے اتحاد کو کمزور کرنا چاہتا ہے، جو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈیرہ غازیخان کا ایک روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے ڈیرہ غازیخان میں تنظیمی افراد سے ملاقات کی اور ضلع کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ قوم متحد ہے اور اپنے حقوق کے لیے کسی حد تک جانے کے لیے بھی تیار ہے، ملک دشمن عناصر کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ محبان اہلیبیت ہیں۔

دشمن سمجھتا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں سے ہمیں خوفزدہ کر دے گا، ہم نہ کل ظالم کے ساتھ تھے اور نہ ہی آج کسی ظالم کے ساتھ ہیں، ہم نے ہر دور میں مظلومین کی حمایت کی ہے، سانحہ مچھ کے بعد ایک بار پھر قوم متحد ہوئی ہے، جس کی واضح دلیل دشمن کی صفوں میں پیدا ہونے والی کھلبلی ہے، دشمن ہمارے اتحاد کو کمزور کرنا چاہتا ہے، جو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر کاظمی کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس اور اُن کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 912519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912519/علامہ-احمد-اقبال-رضوی-کا-دورہ-ڈیرہ-غازیخان-انعام-حیدر-کاظمی-کے-بھائی-انتقال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org