QR CodeQR Code

بلوچستان میں متعدد شعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں، چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون

26 Jan 2021 19:22

ایک بیان میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس منافع اور دیگر فنڈز اپنی کرنسی میں باہر منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے، اسکے علاوہ غیر ملکی کمپنیوں کیلئے آن لائن بزنس رجسٹریشن کی سہولت، برانچ آفس کھولنے کی اجازت اور سہولیات کی فراہمی کی اجازت بھی دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان میں متعدد شعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت کی جانب سے بے شمار مراعات دی گئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے غیر ملکی ترقی دہندگان پر کوئی پابندی نہیں، غیر ملکی ایکویٹی سرمایہ کاری کی لاگت سے متعلق کوئی بنیادی ضروریات نہیں، حصص کی فروخت، ٹرانسفر، ملکیت کی تبدیلی اور دوبارہ رجسٹرڈ کرانے کا استحقاق حاصل ہو گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس منافع اور دیگر فنڈز اپنی کرنسی میں باہر منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے، اسکے علاوہ غیر ملکی کمپنیوں کیلئے آن لائن بزنس رجسٹریشن کی سہولت، برانچ آفس کھولنے کی اجازت اور سہولیات کی فراہمی کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

ہمارا قانونی نظام غیر ملکی ثالثی ایوارڈ کو تسلیم اور اسکا نفاذ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ کاروبار کو قومیائے نہ جانے اور ضبط نہ کئے جانے کی ضمانت، دانشورانہ ملکیت کے حقوق (Intellectual Property Rights) کی رجسٹریشن، تحفظ اور نفاذ کیلئے بہترین نظام موجود ہے، تکنیکی اور انتظامی عملے کیلئے ورک ویزا کی سہولت دی گئی ہے جبکہ 47 ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے باہمی معاہدے اور ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے کیلئے 54 ممالک کیساتھ معاہدے کئے گئے ہیں، اسکے علاوہ بین الاقوامی معیار کے ادارے کی مکمل رکنیت، مقامی قرضوں تک رسائی، بارڈر، کسٹمز اور کلیئرنگ ٹیکسز کی آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تمام مراعات بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم ثابت ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 912524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912524/بلوچستان-میں-متعدد-شعبے-سرمایہ-کاری-کیلئے-دستیاب-ہیں-چیف-ایگزیکٹو-فرمان-زرکون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org