QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہوں، ایل جی سنہا

26 Jan 2021 20:34

وادی کشمیر میں بھارت کے 72ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئے اراضی قوانین سے پیدا شدہ خدشات کے تناظر میں منگل کو کہا کہ میں لوگوں کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نئے اراضی قوانین زرعی اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کے لئے متعارف کرائے گئے ہیں اور بقول ان کے پرانے قوانین کو اس لئے ختم کیا گیا ہے کیونکہ وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جموں میں 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقدہ یونین ٹریٹری سطح کی سب سے بڑی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ادھر آج وادی کشمیر میں بھارت کے 72ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ یہ قدم امن دشمن عناصر کی جانب سے انٹرنیٹ خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 912530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912530/مقبوضہ-کشمیر-کی-ایک-انچ-زمین-حفاظت-ذمہ-داری-لیتا-ہوں-ایل-جی-سنہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org