QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، کوہ سلیمان کے میکری جنگل میں پھر آگ بھڑک اٹھی

26 Jan 2021 20:40

آگ مقامی آبادی تحصیل درازندہ کے اونچے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان میںنرئی پونگہ کے "میکری" نامی جنگل میں لگی ہے۔ اس جنگل میں چلغوزے اور زیتون کے درختوں کی بہتات ہے، مقامی ذرائع کے مطابق آگ پہ قابو پانے کیلئے تاحال کوئی بڑا آپریشن شروع نہیں کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں ایک دفعہ پھر آگ لگنے سے کئی درخت جل کر خاکستر ہو گئے ہیں جبکہ تاحال آگ پہ مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ حالیہ آگ مقامی آبادی تحصیل درازندہ کے اونچے پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان میںنرئی پونگہ کے "میکری" نامی جنگل میں لگی ہے۔ یاد رہے اس جنگل میں چلغوزے اور زیتون کے بہت زیادہ درخت ہیں۔ مقامی آبادی کے مطابق یہ آگ 24 جنوری 2021ء سے لگی ہے اور اب تک چلغوزے اور زیتون کے کئی درخت جل چکے ہیں تاہم متاثرہ جگہ جانے کے لئے ایک راستہ ضلع شیرانی کی طرف سے اور دوسرا راستہ تحصیل درازندہ سیاحتی مقام انمر کلاں سے گزرتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگ کوبجھانے کے حوالے سے فی الفور کاروائی عمل میں لائیں۔


خبر کا کوڈ: 912532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912532/ڈی-ا-ئی-خان-کوہ-سلیمان-کے-میکری-جنگل-میں-پھر-ا-گ-بھڑک-اٹھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org