0
Tuesday 26 Jan 2021 22:04

یوم جمہوریہ ہند پر ’جمہوریت‘ کی فکر ضروری ہے، مایاوتی

یوم جمہوریہ ہند پر ’جمہوریت‘ کی فکر ضروری ہے، مایاوتی
اسلام ٹائمز۔ کسان تحریک کا براہ راست ذکر کئے بغیر بہوجن سماج پارٹی کی سرپرست مایاوتی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو محض رسم ادائیگی کے بطور منانے کے بجائے غریب، کمزور، کسان اور محنت کش افراد کی زندگی اور ان کے گذر بسر کا جائزہ لینا چاہیئے۔ ملک کے باشندوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو محض رسم ادائیگی کے بطور منانے کے بجائے کروڑوں غریبوں، کمزور طبقوں، مزدوروں، کسانوں، چھوٹے تاجروں اور دیگر محنت کش افراد نے گذشتہ برسوں میں در حقیقت اپنی زندگی میں ’کیا پایا کیا کھویا‘ کا تجزیہ اور جائزے کی بھی ذمہ داری ادا کرنی چاہیئے کیونکہ ملک انہی لوگوں سے بنتا ہے اور ان کی بہتر زندگی سے پھر بنتا اور سنورتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 جنوری 1950ء کو بھیم راؤ امبیڈکر کا مساوات پر مشتمل انتہائی انسانیت نواز پاکیزہ آئین نافذ ہوا، تب سے لے کر آج تک ملک کی تاریخ یہ ثابت کرتی ہے کہ یہاں پہلے خواہ کانگریس پارٹی کی حکومت رہی ہو یا پھر اب بی جے پی کی دونوں نے ہی اپنی حقیقی آئینی ذمہ داریوں سے کافی حد تک منہ موڑا ہے ورنہ ملک غریبی، بے روزگاری، پسماندگی وغیرہ سے اتنا زیادہ متاثرہ اور تباہ اب تک مسلسل کیوں رہتا۔ درایں اثنا کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کے درمیان زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے نقصان ملک کا ہی ہوتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوٹ کسی کو بھی لگے، نقصان ہمارے ملک کا ہی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 912535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش