0
Tuesday 26 Jan 2021 22:51

ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کا وفد ایران پہنچ گیا

ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کا وفد ایران پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ ترجمان افغان طالبان ڈاکٹرنعیم نے  دوحہ میں بین الافغان مذاکرات میں تعطل کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات صلاح و مشورے کے لیے ایک دو دن کا وقفہ کیا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان کا وفد ایران پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم کے مطابق طالبان وفد ایرانی عہدیداروں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات، ایران میں افغان مہاجرین کی صورتحال اور افغانستان اور خطے کی موجودہ سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بات کرے گا اور اس کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 912556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش