QR CodeQR Code

ثابت ہو گیا ہے کہ لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کی سرپرستی مریم نواز کرتی ہیں، شہزاد اکبر

26 Jan 2021 22:56

کھوکھر برادران کیس کے معاملے پر مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہرگز انتظامیہ کو سرکاری رقبہ واگزار کرانے سے نہیں روکا، صرف زائد سیل شدہ حصہ ڈی سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ عدالت نے ہرگز انتظامیہ کو سرکاری رقبہ واگزار کرانے سے نہیں روکا، صرف زائد سیل شدہ حصہ ڈی سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ کھوکھر برادران کیس کے معاملے پر مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چلیں یہ تو ثابت ہوا کہ لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کی سرپرستی آپ کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کھوکھر پیلس سے متعلق سول کورٹ کے حتمی فیصلے تک حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو مداخلت سے روک دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے سیف الملوک کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ درخواست گزار کے پیلس کو ایل ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی پر مسمار کیا گی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کونسی قیامت آ گئی تھی کہ سول کورٹ سے حکم امتناعی کے باوجود کھوکھر پیلس گرا دیا گیا۔ عدالت نے ڈی سی لاہور کے حکم پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر کھوکھر پیلس خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کو سول عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 912557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912557/ثابت-ہو-گیا-ہے-کہ-لاہور-کے-سب-سے-بڑے-قبضہ-گروپ-کی-سرپرستی-مریم-نواز-کرتی-ہیں-شہزاد-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org