0
Tuesday 26 Jan 2021 23:17

حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر

حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے۔ بعد ازاں حلیم عادل شیخ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور رابعہ اظفر نظامی بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ نئے قائد حزب اختلاف آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں۔ نئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پارٹی منشور کے مطابق آواز بلند کرتا رہوں گا۔ حلیم عادل شیخ 2018ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ فردوس شمیم نقوی کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر تھے۔
خبر کا کوڈ : 912562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش