0
Tuesday 26 Jan 2021 23:23

وزیراعلٰی کے پی کا دورہ کرک، مخ بانڈہ ڈیم کی تعمیر اور گرگری روڈ کی بحالی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد

وزیراعلٰی کے پی کا دورہ کرک، مخ بانڈہ ڈیم کی تعمیر اور گرگری روڈ کی بحالی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کرک کی پوری آبادی کو گیس کی فراہمی کیلئے دو ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی رائلٹی کا فنڈ ضلع کرک اور دیگر پیداواری اضلاع کے عوام کا حق ہے اور موجودہ صوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں آئل اینڈ گیس کی رائلٹی کا فنڈ براہ راست کرک کے عوام پر لگانے کیلئے کرک ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے، جس کے تحت ضلع میں آبنوشی، صحت، تعلیم، مواصلات اور دیگر سماجی شعبوں میں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں، جن کی تکمیل سے ضلع کرک کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں اگلے چار سالوں کے دوران ضلع کرک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر نو ارب روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ علاقے سے تعلق رکھنے والے سابقہ منتخب عوامی نمائندوں نے تیل اور گیس کی رائلٹی کے فنڈ ان اضلاع کے عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبوں میں ڈالا۔
 
خبر کا کوڈ : 912564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش