0
Tuesday 26 Jan 2021 23:23

 متنازعہ بیان دیکر پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے الگ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، رحمان ملک 

 متنازعہ بیان دیکر پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے الگ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، رحمان ملک 
اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا نے چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی و سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی، اس موقع پر نوید عامر جیوا اور رحمان ملک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت آئے روز مہنگائی بم گرا کر عوام کی زندگی اجیرن بنا رہی ہے، داخلی و خارجی سطح پر بھی حکومت ناکام ہو چکی ہے، صدر امام سیاست سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے حکومت بنتے ہی ٹھیک کہا تھا کہ یہ حکومت اپنی نااہلیوں و نالائقیوں کی بدولت خود گر جائے گی اور آج حالات بتا رہے ہیں کہ عوام اس حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا بیان دے کر جمہوری سوچ کی عکاسی کی ہے، پیپلزپارٹی شروع دن سے کہہ رہی ہے کہ ہم جمہوری راستہ اختیار کر کے اس حکومت کو گرائیں گے، پی ڈی ایم کے 26 نکات میں بھی عدم اعتماد کی تحریک کا ذکر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کیونکہ پی ڈی ایم کی بانی جماعت ہے اور حکومت کو اس وقت سب سے زیادہ خطرہ بھی پیپلزپارٹی سے ہے، کیونکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے تبدیلی سرکار خوفزدہ ہے اور جان گئی ہے کہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا اس لئے متنازعہ بیان دے کر پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے الگ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، لیکن پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک جاری رکھے گی اور بہت جلد عوام کو اسی تحریک کے نتیجہ میں موجودہ نااہل و نالائق حکومت سے چھٹکارا کی خبر ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے حکومت براڈشیٹ کمپنی کی پچ پر کھیل رہی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ براڈشیٹ کمپنی نے پاکستان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے حکومت بذریعہ براڈشیٹ پیسے واپس نکلوانے کے بجائے پیسے دے آئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن پاکستانی قربانیوں کو مدنظر رکھ کر فیٹیف میں دائر درخواست واپس لیں، پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ جنگ لڑی ہے دہشت گردی کے خلاف لیکن پھر بھی کیس پاکستان کے خلاف بنا جس سے ثابت ہوا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو اس حکومت کی نااہلی نے ملکی بدنامی کا نشان بنا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش