QR CodeQR Code

صنعتوں اور تجارتی مراکز کی گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

26 Jan 2021 23:40

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت اور اس کے وزراء اپنی نااہلی کی سزا تاجروں اور صنعتکاروں کو نہ دیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ صنعتوں اور تجارتی مراکز کی گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک دشمن فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اس کے وزراء اپنی نااہلی کی سزا تاجروں اور صنعتکاروں کو نہ دیں۔


خبر کا کوڈ: 912573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912573/صنعتوں-اور-تجارتی-مراکز-کی-گیس-منقطع-کرنے-کا-فیصلہ-کسی-صورت-قبول-نہیں-حافظ-نعیم-الرحم-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org