QR CodeQR Code

امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے 150 افراد پر الزامات عائد

27 Jan 2021 11:02

بلوائیوں پر پولیس پر حملے اور پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان الزامات پر ملزمان کو 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کی توثیق کے لیے بلائے گئے امریکی پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کرنے والے 150 افراد پر الزامات عائد کر دیے گئے۔ بلوائیوں پر پولیس پر حملے اور پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان الزامات پر ملزمان کو 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ محکمہ انصاف کے مطابق پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں 400 سے زائد ا فراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 912620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912620/امریکی-پارلیمنٹ-پر-حملہ-کرنیوالے-150-افراد-الزامات-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org