QR CodeQR Code

سینیٹ الیکشن میں آصف زرداری پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، فردوس عاشق

27 Jan 2021 11:06

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم (ن) لیگ کے بیانیے کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، ممبران پارلیمنٹ کو  نہیں، شہباز شریف حب الوطنی کے تحت نہیں، کرپشن کے الزامات پر جیل میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں آصف زرداری پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ پچھلے الیکشن میں کام دکھا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم (ن) لیگ کے بیانیے کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں، ممبران پارلیمنٹ کو  نہیں، شہباز شریف حب الوطنی کے تحت نہیں، کرپشن کے الزامات پر جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے سینیٹ الیکشن میں وہ بکرا منڈی نہ لگے جو ہمیشہ لگتی ہے، الیکشن میں آصف زرداری پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ پچھلے الیکشن میں کام دکھا چکے ہیں اور ماضی میں مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں چونا لگا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912622/سینیٹ-الیکشن-میں-ا-صف-زرداری-پر-نظر-رکھنے-کی-ضرورت-ہے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org