0
Wednesday 27 Jan 2021 11:19

دبئی میں بھی اسرائیلی قونصل خانہ قائم

دبئی میں بھی اسرائیلی قونصل خانہ قائم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد دبئی میں بھی اسرائیلی قونصل خانہ کھول دیا گیا۔ دبئی میں اسرائیلی قونصل خانہ کھلنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں 2 اسرائیلی مشن ہوگئے اور مشرق وسطی میں اسرائیلی سفارتی مشنز کی تعداد 6 ہو گئی۔ اس کے علاوہ مراکش، بحرین، مصر اور اردن میں ایک ایک اسرائیلی سفارتی مشن ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نے یو اے ای میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ بھی کھول لیا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش