0
Wednesday 27 Jan 2021 12:26

پاکستانی ہائی کمیشن کی یکم فروری سے برطانیہ کیلیے آن لائن ویزہ درخواستیں دینے کی ہدایت

پاکستانی ہائی کمیشن کی یکم فروری سے برطانیہ کیلیے آن لائن ویزہ درخواستیں دینے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے  یکم فروری سے برطانیہ کے لیے آن لائن ویزہ درخواستیں دینے کی ہدایت کی ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری سے برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاسکو اور مانچسٹر کے لیے مینول طور پر دی گئی ویزہ کی درخواستوں کو زیرغور نہیں لایا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سمیت برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاسکو اور مانچسٹر کے قونصل جنرلز کے درمیان یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم فروری سے ویزے کے لیے صرف آن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی۔ اس سلسلے پاکستانی حکومت نے بھی جنوری سے ہی مینول طریقے سے ویزے کی درخواستوں کا سلسلہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد تمام ویزہ درخواستیں جمع کرانے کے لیے آن لائن ویزہ پورٹل کا استعمال کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے آن لائن ویزے کی سہولتوں کا اعلان کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 192 ملکوں کے درمیان آن لائن ویزے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 912653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش