0
Wednesday 27 Jan 2021 13:19

سینیٹ ٹکٹ، پی ٹی آئی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز

سینیٹ ٹکٹ، پی ٹی آئی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز سامنے آ گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس میں جہانگیر ترین کا بھی تذکرہ ہوا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنایا جائے، چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، عامر کیانی، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کیا جائے۔ چینی مہنگی ہونے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ شوگر کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کمارہی ہیں
خبر کا کوڈ : 912669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش