0
Wednesday 27 Jan 2021 13:28

سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر پاکستانی پرچم لگایا گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، پاکستانی پرچم سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر لگایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی تاہم ان کی موجودگی میں ہی کشمیری نوجوانوں نے پاکستانی پرچم لگایا اور کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے لال قلعے پر اپنا مذہبی پرچم لہرایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 912673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش