0
Wednesday 27 Jan 2021 13:58

وفاقی وزرا سیکرٹریز سے ناراض

وفاقی وزرا سیکرٹریز سے ناراض
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزرا نے کابینہ اور پارلیمانی کمیٹیوں میں عدم شرکت پر وزیراعظم سے سیکرٹریز کی شکایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق بعض وفاقی وزرا نے کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سیکرٹریز کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کی شکایت وزیراعظم کو کی جس پر وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کی عدم شرکت کی شکایات کا نوٹس لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کو ہر صورت کابینہ و پارلیمانی کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹریز مکمل تیاری کے ساتھ اجلاسوں میں ذاتی شرکت کو یقینی بنائیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے پر وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت نامہ بھجوا دیا جس کے بعد سرکاری مصروفیات کے باعث غیرحاضری کے بارے میں قبل از وقت سیکرٹری کابینہ کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 912679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش