0
Wednesday 27 Jan 2021 14:06

2 نومولود سیاسی وارث پی ڈی ایم کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، شبلی فراز

2 نومولود سیاسی وارث پی ڈی ایم کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کا انجام وہی ہوتا ہے، جو آج پی ڈی ایم کا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اس اتحاد کی بربادی کے ذمہ داران دو نو مولود سیاسی وارث ہیں، جو اپنے بڑوں کو بھی آگے لگانے سے باز نہ آئے، عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن قرضوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرتی ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے 3 کھرب کے قرض کا اضافہ ہوا، معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے مشکل فیصلے کیے گئے، تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
خبر کا کوڈ : 912680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش