QR CodeQR Code

ٹرمپ کے تعینات کردہ جج نے جوبائیڈن کا فیصلہ معطل کر دیا

27 Jan 2021 14:34

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی عدالت نے جوبائیڈن کا تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں انسانی حقوق کے کچھ گروپوں نے صدر جوبائیڈن کا 100 روز کے لیے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ امریکی عدالت کے فیڈرل جج نے صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی جج کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ تارکین وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل کیے جانے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 912682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912682/ٹرمپ-کے-تعینات-کردہ-جج-نے-جوبائیڈن-کا-فیصلہ-معطل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org