QR CodeQR Code

پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی، عوام انکے ساتھ نہیں، عمران خان

27 Jan 2021 15:31

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ کے فنڈز دیئے جائیں گے، پہلی بار کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی، انہوں نے جلسوں پر پورا زور لگا کر دیکھ لیا، عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اور حدیبیہ پیپر ملز کیس کی بھی مکمل تحقیقات ہونگی۔ ارکان پارلیمنٹ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات کئے۔ نجیب ہارون نے کہا کہ 2023ء تک کچھ نہیں ہوگا، کے فور منصوبہ مکمل ہوگا نہ نالے صاف۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ نجیب ہارون آپ تو ہمیں اندھیرا دکھا رہے ہیں۔ نجیب ہارون نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میں بالکل ٹھیک بتا رہا ہوں۔

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ کے فنڈز دیئے جائیں گے، پہلی بار کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔ پارٹی رکن نور عالم خان نے وزراء کے احتساب کا مطالبہ کیا اور کہا وزراء کا احتساب ہونا چاہیئے، میں بھی احتساب کے عمل سے گزر چکا، وزیراعظم کے مشیر، وزیر سبز باغ دکھا رہے ہیں، وزیراعظم صاحب ٹیکنوکریٹ چلے جائیں گے، ہم ذلیل ہو جائیں گے، میری باتیں بری لگیں گی، پارٹی سے مخلص ہوں اس لیے صاف باتیں کر رہا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 912694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912694/پی-ڈی-ایم-عملی-طور-پر-ختم-ہو-چکی-عوام-انکے-ساتھ-نہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org