0
Wednesday 27 Jan 2021 16:15

سندھ میں 14 ویکسینیشن سینٹرز قائم

سندھ میں 14 ویکسینیشن سینٹرز قائم
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کورونا ویکسین لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں 14 ویکسین سینٹر قائم کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے 6 اضلاع میں 9 ویکسین سینٹر قائم کر دیئے ہیں۔ ضلع شرقی میں 2، ضلع وسطی میں 2، ضلع جنوبی میں 2، کورنگی، کیماڑی اور ملیر میں ایک ایک ویکسین سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ضروری عملہ اور ساز و سامان بھی سینٹرز میں پہنچا دیا گیا ہے۔ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ اور میرپور خاص میں ایک ایک سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس سے 25 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 912702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش