QR CodeQR Code

روس اور ایران کے مابین تعلقات کا انحصار امریکہ کی خواہشات پر نہیں ہوگا، سرگئی لاوروف

27 Jan 2021 16:24

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ غیر قانونی پابندیاں عائد کرکے دونوں ممالک کے مابین شراکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا کہ ان کے ملک اور ایران کے مابین تعلقات کا انحصار امریکہ کی خواہشات پر نہیں ہوگا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے مابین تعلقات کا انحصار امریکہ کی خواہشات پر نہیں ہوگا جو غیر قانونی پابندیاں عائد کرکے دونوں ممالک کے مابین شراکت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے تعلقات دونوں ممالک کے مفادات کی بنیاد پر ترقی کر رہے ہیں اور ہم کسی تیسری پارٹی کی طرف دیکھے بغیر اپنے منصوبے بناتے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ کچھ بین الاقوامی ‘کھلاڑی’ ماسکو اور تہران کے مابین غیر قانونی طریقوں سے باہمی تعاون کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 912704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912704/روس-اور-ایران-کے-مابین-تعلقات-کا-انحصار-امریکہ-کی-خواہشات-پر-نہیں-ہوگا-سرگئی-لاوروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org