QR CodeQR Code

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسین لگانے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا

27 Jan 2021 16:31

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تصدیق کے بعد شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے پن کوڈ سے آگاہ کیا جائے گا، شہری 1166ہیلپ لائن کے ذریعے اپنا اے وی سی تبدیل کرا سکتا ہے، اے وی سی میں ویکسین دستیابی پر شہریوں کو وقت اور تاریخ کا ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسین لگانے کیلئے انتہائی جامع پلان تیار کر لیا اور عوام کیلئے ویکسین لگانے سے متعلق طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسین کے حوالے سے انتہائی اہم اور بروقت اقدام کرتے ہوئے ویکسین لگانے کیلئے انتہائی جامع پلان مرتب کر لیا، ویکسین اسٹریٹجی پلان کو وفاق نے صوبوں، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا۔ ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز پرمرتب کیا گیا، ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول، حفظان صحت کے مطابق  ویکسین لگانا ہے، نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کوایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ نمز کا نظام ڈیجیٹل ہے اور شفاف رکھنے کیلئے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے، عوام کو ویکسین کیلئے درج ذیل طریقہ کار پر عمل درآمد کرنا ہوگا،۔

تمام شہری بذریعہ ایس ایم ایس 1166 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں گے اور رجسٹریشن کے لئے نمز کی ویب سائٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تصدیق کے بعد شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے پن کوڈ سے آگاہ کیا جائے گا، شہری 1166ہیلپ لائن کے ذریعے  اپنا اے وی سی تبدیل کرا سکتا ہے، اے وی سی میں ویکسین دستیابی پر شہریوں کو وقت اور تاریخ کا ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔ رجسٹریشن کے بعد شہری شناختی کارڈ یا پن کوڈ پر مقررہ تاریخ کو اے وی سی آئیں گے، اے وی سی میں انتظامیہ شناختی کارڈ اور پن کوڈ کی تصدیق کرے گی، تصدیق کے بعد شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی اور انتظامیہ نمز میں تفصیلات کا اندراج کرے گی۔ طریقہ کار کے مطابق وفاق، صوبائی حکومتوں، ضلعی محکمہ صحت کیلئے ریئل ٹائم ڈیش بورڈ تیار ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 912706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912706/نیشنل-کمانڈ-اینڈ-آپریشن-سینٹر-نے-ویکسین-لگانے-کیلئے-جامع-پلان-تیار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org