QR CodeQR Code

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات بچوں والے ہیں، فواد چوہدری

27 Jan 2021 16:42

نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے نیب کو 75 لاکھ ڈالر ادا کیے، افتخار چوہدری کے کہنے پر شہباز شریف کو پیسے واپس کیے گئے، براڈ شیٹ معاملے پر تفصیلی انویسٹی گیشن ہوگئی ہے، انویسٹی گیشن میں کروڑوں نہیں اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات بچوں والے ہیں،عظمت سعید بہترین وکلاء میں سے ایک ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے نیب کو 75 لاکھ ڈالر ادا کیے، افتخار چوہدری کے کہنے پر شہباز شریف کو پیسے واپس کیے گئے، براڈ شیٹ معاملے پر تفصیلی انویسٹی گیشن ہوگئی ہے، انویسٹی گیشن میں کروڑوں نہیں اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف این آر او کے بعد سعودی عرب چلے گئے تھے، مشرف سمیت کسی کو حق نہیں تھا کہ وہ عوام کے پیسے کسی بھی چور کو معاف کرے، عمران خان احتساب کا وعدہ کرکے آئے۔


خبر کا کوڈ: 912708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912708/جسٹس-ریٹائرڈ-عظمت-سعید-پر-اپوزیشن-کے-اعتراضات-بچوں-والے-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org