0
Wednesday 27 Jan 2021 16:58

کابینہ اجلاس کے متعلق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دینے پر شہباز گل ار شبلی فراز میں تکرار

کابینہ اجلاس کے متعلق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دینے پر شہباز گل ار شبلی فراز میں تکرار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی شہباز گل کے درمیان اس بات پر تکرار ہوگئی ہے کہ اجلاس  کے متعلق ذرائع ابلاٖغ کے نمائندوں کو بریفنگ کون دے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد شہبازگل نے کمیٹی روم سے نکلنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت شروع کر دی۔ وفاقی وزیر نے شہبازگل سے کہا کہ آپ میڈیا کے نمائندوں کو کسی بھی صورت بریفنگ نہیں دیں گے، پارلیمانی پارٹی کے  اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور بات چیت کے متعلق بریفنگ میں دوں گا۔

شہباز گل نے شبلی فراز کو جواب دیا غصہ مت کریں جیسا آپ کہیں گے ویسا ہی ہوگا۔ وزیراطلاعات وہاں سے روانہ ہوگئے۔ بعد ازاں میڈیا بریفنگ میں صرف شبلی فراز ہی کیمرے پر نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا حق ہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اپوزیشن میں آپس میں اتفاق نہیں کیونکہ ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔ پی ڈی ایم اہداف دیتی رہی اور ہر بار اسے ناکامی ہوئی۔
 
خبر کا کوڈ : 912710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش