0
Wednesday 27 Jan 2021 17:08

حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، اعظم سواتی

حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، اعظم سواتی
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ بڑے مافیاز نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ایک ایک انچ واگزار کراؤں گا۔ چوتھے آل پاکستان ویمن بزنس کنونشن سے خطاب میں وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے اور موجودہ حکومت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں دی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا، پچھلے 50 سال میں ریلوے کو 1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشہ چھ ماہ میں 20 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلوے کو نقصان ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کاروباری افراد کی مدد چاہیے، کاروباری طبقہ اپنے آئیڈیاز دے، ٹوٹی ہوئی ریلوے کو 6 سے 9 ماہ میں فخر پاکستان کاروبار بناؤں گا اور ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، خواتین بھی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ موجودہ انفراسٹرکچر ، آفیسرز مزدوروں سے ہی ریلوے چلائیں گے، ریلوے میں سفیٹی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں اور ریلوے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے مافیاز نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، ایک ایک انچ واگزار کراوں گا اور ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 912712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش