QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وہی بات کر رہے ہیں جو پی ڈی ایم کر رہی ہے، احسن اقبال

27 Jan 2021 17:23

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑیں پڑچکی، نیب صرف ایک آنکھ سے اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے، نیب نے دوسری آنکھ پر کالی پٹی باندھ رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑیں پڑچکی، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وہی بات کر رہے ہیں جو پی ڈی ایم کر رہی ہے، نیب صرف ایک آنکھ سے اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے، نیب نے دوسری آنکھ پر کالی پٹی باندھ رکھی ہے، سینیٹ میں حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل کرنے سے روکنے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نون احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کو کھلا چھوڑا تو حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرسکتی ہے، سینیٹ میں اکثریت سے حکومت 18 ویں ترمیم ختم کرسکتی ہے، حکومت کو دو تہائی اکثریت سے روکنے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرض ادائیگی کیلئے حکومت ملکی املاک گروی رکھ رہی ہے، عمران خان اپنے محل کو گروی کیوں نہیں رکھتے ؟ ان کو گھر بھیجنا ملک بچانے کیلئے ضروری ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت دیانتداری کا لیبل لگا کر ملک لوٹ رہی ہے، تھانہ، کچہری میں جتنی کرپشن آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ریفرنس صرف کردار کشی کیلئے بنائے گئے، جھوٹے کیسز پر کروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں، نااہل حکومت ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر تلی ہے، وزیراعظم اپنا 300 کنال کا محل کیوں گروی نہیں رکھتے۔ لیگی رہنما مزید کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر ڈھائی ارب خرچ کیے، ڈھائی ارب کو 6 ارب ظاہر کر کے ریفرنس دائر کیا گیا، منصوبوں کا پیچھا کر کے انہیں مکمل کرایا، کرسیوں پر بیٹھ کر دفاتر کے مزے نہیں لیتے رہے، کردار کشی کیلئے ہمارے خلاف جعلی ریفرنس بنائے گئے، ملک کو تباہ کر دیا گیا، معیشت کا برا حال ہے، ن لیگ کے منصوبے آج جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912717/پی-ٹی-آئی-کے-ارکان-اسمبلی-وہی-بات-کر-رہے-ہیں-جو-ڈی-ایم-رہی-ہے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org