0
Wednesday 27 Jan 2021 17:43

دیامر گریجویٹ الائنس کی کال پر مختلف شہروں میں واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرے

دیامر گریجویٹ الائنس کی کال پر مختلف شہروں میں واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ دیامر گریجویٹ الائنس نے واپڈا کیخلاف گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین دیامر بھاشا ڈیم کی اسامیوں میں مقامی لوگوں کو نظرانداز کرنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ چلاس شہر میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ گلگت میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا جبکہ اسلام آباد نیشنل کلب کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ادھر ایبٹ آباد، لاہور اور کراچی میں مقیم جی بی کے شہریوں نے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا۔ چلاس میں ہزاروں افراد نے ڈی سی چوک سے ریلی نکالی اور واپڈا آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دیامر ڈیم کی اسامیوں میں گریڈ ایک سے سولہ تک سو فیصد مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے جبکہ اس سے اگلے گریڈ کی اسامیوں میں خصوصی کوٹہ مختص کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 912718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش