QR CodeQR Code

حکومت کا معصوم طلبہ کیساتھ مجرموں والا سلوک باعث شرم ہے، متحدہ طلبہ محاذ

27 Jan 2021 19:25

ایم ٹی ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت معصوم طلباء کو تنہاء نہ سمجھے، ریاستی جبر سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، حکومت نے ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو احتجاج کا دائر کار ملک بھر میں پھیلا دیں گے۔ لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کا گھناﺅنا کھیل بند کیا جائے۔ متحدہ طلبا محاذ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے جلد اجلاس طلب کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک موسی کھوکھر، مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی اور دیگر مرکزی رہنماﺅں سہیل چیمہ، ذیشان حیدر سمشی، راجہ عمیر میر، حافظ محسن خالد، حسنین مصطفائی، حافظ عامر شہزاد، سبط حسن، صاحبزادہ خذیمہ سمیع الحق، یاسر عباسی، ملک اویس اکبر علی نے احتجاجی طلباء کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس گردی کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امتخانات کا طریقہ واضح کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ایچ ای سی آن لائن امتحانات کا فوری اعلان کرے، ایچ ای سی کی پالیسیاں ادھا تیتر آدھا بٹیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج طلبہ کا جمہوری حق ہے، دنیا کی کوئی طاقت طلبہ کو آئینی حق سے محروم نہیں کر سکتی، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا معصوم طلبہ کیساتھ مجرموں والا سلوک باعث شرم ہے۔ مقدمات ختم اور گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے۔ متحدہ طلبہ محاذ کے قائدین نے مزید کہا کہ حکومت معصوم طلباء کو تنہاء نہ سمجھے، ریاستی جبر سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، حکومت نے ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو احتجاج کا دائر کار ملک بھر میں پھیلا دیں گے۔ لاکھوں طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کا گھناﺅنا کھیل بند کیا جائے۔ متحدہ طلبا محاذ آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے جلد اجلاس طلب کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 912733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912733/حکومت-کا-معصوم-طلبہ-کیساتھ-مجرموں-والا-سلوک-باعث-شرم-ہے-متحدہ-محاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org