0
Wednesday 27 Jan 2021 20:03

مولانا فضل الرحمان کے بعد مریم نواز کو بھی بختاور کی شادی کا کارڈ نہ بھیجا گیا

مولانا فضل الرحمان کے بعد مریم نواز کو بھی بختاور کی شادی کا کارڈ نہ بھیجا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو  کی شادی میں مدعو نہ کرنے کے سوال پر مریم نواز نے چپ سادھ لی اور سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔ لاہور میں کھوکر پیلس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے مریم نواز سے بختاور بھٹو کی شادی میں مدعو نہ کرنے کا سوال پوچھا گیا تھا۔ بعدازاں مریم نواز نے بختاور بھٹو زرداری کی شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل یہ سوال جمیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے بھی پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا مجھے تو شادی پر بلایا ہی نہیں گیا۔
خبر کا کوڈ : 912743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش