QR CodeQR Code

کراچی، گورنر ہاؤس سے نکلی سرکاری لینڈ کروزر میں کتے کی سیر

27 Jan 2021 21:37

لینڈ کروزر میں کتے کی سیر کے موقع پر پولیس موبائل بھی حفاظت کیلئے ساتھ چلتی رہی۔ ویڈیو پچھلی گاڑی میں سوار سندھ کے صوبائی وزیر تیمور تالپر نے بنائی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گورنر ہاؤس سے نکلی سرکاری لینڈ کروزر میں کتے کی سیر کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ لینڈ کروزر میں کتے کی سیر کے موقع پر پولیس موبائل بھی حفاظت کیلئے ساتھ چلتی رہی۔ ویڈیو پچھلی گاڑی میں سوار سندھ کے صوبائی وزیر تیمور تالپر نے بنائی۔ گورنر ہاؤس کی لینڈ کروزر گاڑی جی ایچ 0070 میں کتے کو لے جایا جا رہا تھا۔ گاڑی کی پچھلی سائیڈ کا شیشہ اترا ہوا اور اس سے کتا باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 912751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912751/کراچی-گورنر-ہاؤس-سے-نکلی-سرکاری-لینڈ-کروزر-میں-کتے-کی-سیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org