QR CodeQR Code

شیطانی نظام کیخلاف جدوجہد ایمان کا تقاضہ ہے، ممتاز حسین

27 Jan 2021 21:55

اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر نے کہا کہ عبادت سے لیکر انسانیت کی خدمت اور اقامت دین کیلئے کی جانے والی تمام تر جدوجہد کا مقصد صرف رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شیطانی نظام کیخلاف جدوجہد ایمان کا تقاضہ ہے، شیطان اور اس کے چیلے بندہ مومن کو مختلف طریقوں سے رحمان سے دور کرکے اپنی جال میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ جس نے انسانوں کے دادا حضرت آدم علیہ السلام کو بھی نہیں بخشا، تو ہم کیا چیز ہیں، مگر ایمان و استقامت کے ساتھ اپنے رب کی رضا و اقامت دین کی جدوجہد کرنے والے رحمان کے بندے ہر حال شیطان کو شکست دیتے ہیں، ایسے لوگوں کیلئے ہی اللہ تعالیٰ نے دنیا و آخرت میں کامیابی کی خوشخبری دی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد قباء کراچی میں منقعدہ کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممتاز حسین سہتو نے مزید کہا کہ عبادت سے لیکر انسانیت کی خدمت اور اقامت دین کیلئے کی جانے والی تمام تر جدوجہد کا مقصد صرف رضائے الٰہی کا حصول ہونا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 912752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912752/شیطانی-نظام-کیخلاف-جدوجہد-ایمان-کا-تقاضہ-ہے-ممتاز-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org