QR CodeQR Code

وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے

27 Jan 2021 22:58

وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے جبکہ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے سندھ حکومت کے خلاف شکایات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور ہمارے حلقوں میں بھی ہمیں پریشان کیا جا رہا ہے جبکہ سندھ حکومت وفاق کے ہر منصوبے میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ارکان سندھ اسمبلی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے جبکہ ارکان اسمبلی کے حلقوں میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 912756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912756/وزیراعظم-کے-سامنے-سندھ-حکومت-خلاف-شکایتوں-انبار-لگ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org