QR CodeQR Code

پشاور، بلدیاتی انتخابات کے لیے 7 تحصیلوں میں تقسیم

27 Jan 2021 22:58

پشاور سٹی کونسل 9 ویلج کونسل اور 121 نیبرہوڈ کونسل پر مشتمل ہے، پشاور سٹی کونسل کل 194 ارکان پر متشمل ہوگی جس میں 130 جنرل، 43 خواتین، 7، مزدور کسان، 7 یوتھ اور 7 اقلیتی ارکان شامل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی دارالحکومت کو 7 تحصیلوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور کو 7 تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں پشاور سٹی، بڈھ بیر، چمکنی، حسن خیل، شاہ عالم، پشتخرہ اور متھرا شامل ہیں۔ پشاور سٹی کونسل 9 ویلج کونسل اور 121 نیبرہوڈ کونسل پر مشتمل ہے، پشاور سٹی کونسل کل 194 ارکان پر متشمل ہوگی جس میں 130 جنرل، 43 خواتین، 7، مزدور کسان، 7 یوتھ اور 7 اقلیتی ارکان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بڈھ بیر کو 37 ویلج کونسل پر تقسیم کیا گیا جب کہ نیبرہوڈ کونسل نہیں ہوگی، چمکنی کو 42 ویلج کونسل اور 4 نیبرہوڈ کونسل، شاہ عالم کو 41 ویلج کونسل اور دو نیبرہوڈ کونسل، پشتخرہ کو 34 ویلج کونسل 2 نیبرہوڈ کونسل، متھرا 53 ویلج کونسل ایک نیبرہوڈ کونسل پر تقسیم کیا گیا ہے جبکہ حسین خیل تحصیل میں گیارہ ویلج کونسل شانمل کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912757/پشاور-بلدیاتی-انتخابات-کے-لیے-7-تحصیلوں-میں-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org