0
Wednesday 27 Jan 2021 23:05

حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے دوسرے مرحلے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد این سی او سی کی جانب سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں یونیورسٹیز، پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے کھل جائیں گی جبکہ کراچی، حیدرآباد ، لاہور اور پشاور میں تمام تعلیمی اداروں میں 50، 50 فیصد طلبا کلاسز میں آسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 912758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش