0
Wednesday 27 Jan 2021 23:12

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منظوری

خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں پرائمری، مڈل، ہائی، اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے اسکولوں میں اب ڈبل شفٹ لگے گی، صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈبل شفٹ کے لیے موجودہ اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، جہاں پر ممکن نہ ہو وہاں پر فکس پے پر اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ صوبائی کابینہ نے فکس پے کے لیے وظیفے کے تعین کی بھی منظوری دے دی، پرائمری ٹیچر کے لیے 12000 روپے، مڈل 15000 ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، ہائی اسکول ٹیچر کے لیے 18000 ہزار اور ہائیر سیکنڈری ٹیچر کے لیے 20000 ماہانہ، جب کہ کلریکل اسٹاف 7000، کلاس فور کے لیے 5000 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈبل شفٹ مالی سال 2021-22 سے نافذالعمل ہوگا، باہر سے لیے گئے اساتذہ خالصتاً عارضی بنیادوں پر لیے جائیں گے۔ دریں اثناء کابینہ میں صوبے میں یکساں نظام تعلیم کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش