QR CodeQR Code

انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز یکم فروری سے ہوگا

27 Jan 2021 23:21

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2017 میں ٹائیفائڈ سے 70 فیصد اموات 15 سال سے کم عمر بچوں کی تھیں، یکم سے 15 فروری تک پنجاب میں ٹائفائیڈ ویکیسن مہم شروع کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں یکم فروری سے انسداد ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز ہوگا، یہ مہم 15 فروری تک جاری رہے گی، اس دوران 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیفائڈ کیخلاف اہم مہم شروع کر رہےہیں، میں یونیسیف اور ورلڈآرگنائزیشن ٹیم کی مشکور ہوں، صحت مند قومیں ہی دنیا میں ترقی کرتی ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یونیسیف ہمیں تعداد بتاتا ہے 2 لاکھ بچے گندا پانی پینے سے مرجاتے ہیں، ٹائیفائڈ کے حوالے سے اینٹی بائیوٹک زیادہ استعمال ہوتی ہیں اور ٹائیفائڈ سے بچاؤ کیلئے سب سے اہم ہے کہ ہم ویکسین دے دیں۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت 12 اضلاع شامل ہیں جبکہ باقی 24 اضلاع دوسرے مرحلے میں شامل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 60 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے ہیں، 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، جو بچے اسکول آئیں گے انہیں وہاں حفاظتی ٹیکہ لگ جائے گا اور جو بچے اسکول نہیں جاتے وہ سینٹرز پر جاکر حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 2017 میں ٹائیفائڈ سے 70 فیصد اموات 15 سال سے کم عمر بچوں کی تھیں، یکم سے 15 فروری تک پنجاب میں ٹائفائیڈ ویکیسن مہم شروع کر رہے ہیں، موذی مرض سے بچنے کیلئے 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 912763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912763/انسداد-ٹائیفائیڈ-مہم-کا-ا-غاز-یکم-فروری-سے-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org