0
Wednesday 27 Jan 2021 23:48

عوامی راج پارٹی کے سربراہ، سابق ایم این اے جمشید دستی کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی 

عوامی راج پارٹی کے سربراہ، سابق ایم این اے جمشید دستی کی ایک اور جعل سازی پکڑی گئی 
اسلام ٹائمز۔ سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی مبینہ جعل سازی پکڑی گئی، جمشید دستی نے ایل ایل بی کے امتحان میں اپنی جگہ کسی اور امیدوار کو بٹھایا تھا، جامعہ زکریا کی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی انکوائری میں جعلسازی ثابت ہونے پر اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ملتان میں سابق ایم این اے جمشید دستی نے گذشتہ برس ایل ایل بی پارٹ ون کے پیپر دیئے تھے، جس میں انہوں نے اپنی جگہ کسی اور امیدوار کو بٹھایا تھا، جامعہ زکریا کے کنٹرولر امتحانات نے ابتدائی انکوائری میں ان کی جعلسازی پکڑ لی ہے اور ابتدائی انکوائری کی رپورٹ وائس چانسلر کو بھی بھجوا دی ہے، جس پر معاملے کی مکمل چھان بین کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات جامعہ زکریا پروفیسر امان اللہ کا کہنا ہے کہ جعلسازی کی شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش