QR CodeQR Code

پی پی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دیا

27 Jan 2021 23:56

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ کے نام پر پی ڈی ایم کے متفق ہونے کا بھی امکان ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم اور سینیئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ بنانے پر جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں نواز لیگ نے پنجاب میں حمایت نہ کی تو سندھ سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ کے نام پر پی ڈی ایم کے متفق ہونے کا بھی امکان ہے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 4 فروری کو یوسف رضا گیلانی کا نام پی ڈی ایم اجلاس میں پیش کریں گے، جس کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 912773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912773/پی-نے-سابق-وزیراعظم-یوسف-رضا-گیلانی-کو-چیئرمین-سینٹ-بنانے-کیلئے-جوڑ-توڑ-شروع-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org