QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوج کا ایک اور قافلہ بم حملے کی نذر

27 Jan 2021 23:52

سعودی و عراقی ٹی وی چینلز کیمطابق امریکی فوج کا ایک لاجسٹک کارروان بغداد کے شمال میں واقع زیارتی شہر سامراء کی ایک ہائی وے سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جبکہ ہونیوالے جانی یا مالی نقصان کے بارے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ عراق و سعودی میڈیا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عراق میں ناجائز طور پر قابض امریکی فوج کے ایک اور لاجسٹک کارروان پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ سعودی و عراقی ٹی وی چینلز العربیہ اور الحدث کے مطابق امریکی فوج کا لاجسٹک کارروان دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع زیارتی شہر سامراء کی ایک ہائی وے سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا۔ عرب میڈیا نے امریکی فوج کو ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے کوئی رپورٹ نہیں دی۔ دوسری طرف عراقی مزاحمتی محاذ سے متعلق سوشل میڈیا چینل نے بھی اس بم حملے کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سامراء میں امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار بن گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 912774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912774/عراق-امریکی-فوج-کا-ایک-اور-قافلہ-بم-حملے-کی-نذر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org