0
Thursday 28 Jan 2021 00:37

پاراچنار شہر میں بلدیہ کیجانب سے دس روزہ صفائی مہم کا آغاز

پاراچنار شہر میں بلدیہ کیجانب سے دس روزہ صفائی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں بلدیہ کی جانب سے دس روزہ صفائی مہم کا آغاز کیا گیا، شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائینگے۔ اس موقع پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین، تاجر رہنماوں، ٹی ایم او اور کثیر تعداد میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے شرکت کی۔ پریس کلب پاراچنار کے سامنے اپنے خطابات میں ٹی ایم او بہار حسین، پروفیسر جمیل کاظمی اور انجمن حسینیہ کے سید مشیر حسین نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاراچنار شہر اپنی خوبصورتی اور صفائی کے لحاظ سے یکتا تھا، مگر بدقسمتی سے گذشتہ دو عشروں سے گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پاراچنار شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو کہ عوام کی تعاون کے بغیر ناممکن ہے، اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیدیا گیا ہے لہذا بحیثیت مسلمان ہم سب کہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے ارد گرد ماحول کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 912781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش